Advertisement

شاہین آفرید ی نے متاثر کن کارکردگی اور حسن علی نےٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سال 2021 کی سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں، ہمیشہ پاکستان کے لیے عمدہ پرفارمنس کی سوچ لے کر میدان میں اترتا ہوں۔

 شاہین شاہ آفریدی  نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا یہ باؤلنگ اسپیل ہمیشہ یادگار رہے گا، اس باؤلنگ اسپیل میں کے ایل راہول کی وکٹ ان کی پسندیدہ بال تھی۔

 فاسٹ باؤلر حسن علی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار  پائے،انہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

حسن علی کا کہنا تھا کہ  ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پانا باعثِ فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنا کیلنڈر ایئر 2021 کا یادگار لمحہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version