Advertisement

غیر قانونی طور پر افغانستان سے فرار ہونے والے درجنوں افراد گرفتار

افغانستان

افغانستان

طالبان نے غیر قانونی طور پر افغانستان سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طورپر افغانستان سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

طالبان رہنما نے کہا کہ یہ افراد گزشتہ روز فضائی سفر کے ذریعے غیر قانونی طور پر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جو اب ہماری تحویل میں ہیں اور خواتین کو تب تک نہیں چھوڑا جائے گا جب تک ان کے رشتہ داروں میں کوئی مرد انہیں لینے نہیں آجاتے۔

خیال رہے گزشتہ سال اگست میں امریکی افواج کے اچانک انخلاء اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہزاروں افغانی کابل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے اور اس حوالے سے خصوصی فلائٹس بھی چلائی گئی تھیں تاکہ وہ مختلف غیرملکی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغانیوں کو کابل سے نکال سکیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ نے افغانستان کے شہر مزار شریف سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی، غیر قانونی طور پر ملک سے فرار ہونے والوں میں 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان طالبان نے کہا کہ گرفتار کیے گئے اکثر افراد کو رہا کردیا گیا ہے تاہم خواتین اب تک ہماری تحویل میں ہیں کیوں کہ ان کے مرد رشتہ دار اب تک انہیں لینے نہیں آئے۔

ایک  رپورٹ کے مطابق مزار شریف سے اس فلائٹ کا بندوبست کس کی جانب سے کیا گیا تھا، یہ تفصیلات اب تک سامنے نہیں آسکیں البتہ طالبان حکومت اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version