Advertisement

ہمارے مذہب و معاشرہ میں کرپشن کی بالکل گنجائش نہیں ہے، گورنر خیبرپختونخواہ

شاہ فرمان

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے،شاہ فرمان

گورنر خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب و معاشرہ میں کرپشن کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔

گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے قومی احتساب بیورو پشاور آفس کا دورہ کیا جہاں گورنرشاہ فرمان کو ڈی جی نیب بریگیڈیئر ناصر فاروق اعوان کی جانب سے نیب پشاور کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ  دیتے ہوئے کہا گیا کہ نیب پشاور نے مختلف مقدمات میں 15 ارب روپے ریکورز کئے،1940 انکوائریز مکمل جبکہ 371 ریفرنسز بھی مکمل کئے گئے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے نیب پشاور کیجانب سے مختلف انکوائریز میں ضبط شدہ پراپرٹیز کے 1 ارب 11 کروڑ مالیت کے چیک بھی متعلقہ اداروں کے حوالے کئے جبکہ گورنر خیبرپختونخواہ نے نیب پشاور میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسرز اور آفیشلز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے کہا کہ اسلامی معاشرہ ہونے کے باوجود کرپشن کا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نیب کا بدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اورعزم قابل تعریف ہے، موجودہ حالات میں نیب کی کرپشن کیخلاف کارکردگی قابل ستائش ہے۔

گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مذہب و معاشرہ میں کرپشن کی بالکل گنجائش نہیں ہے، عوام میں کرپشن کیخلاف آگاہی پیدا کرنے اور لوگوں کا مائینڈ سیٹ تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version