Advertisement

کراچی میں دوبارہ سندھی مہاجرفسادکرانےکی کوشش کی جارہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ،تشددکی تحقیقات ہونی چاہیے۔

 امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےعوام پرامن رہیں،جس کو چاہے سپورٹ کریں ، ہم اپنی پرامن تحریک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں دوبارہ سندھی مہاجرفسادکرانےکی کوشش کی جارہی ہے، ماضی میں لاشوں پر سیاست کی گئی جس سے شہر تباہ ہوا، سندھ حکومت اپنےرویےسےظاہرکرےلسانی فسادنہیں چاہتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ کراچی میں کچرا اٹھانے کا کام میئر کے پاس ہونا چاہیے،کراچی کی آبادی کے تناسب سے فنڈز دیئے جائیں ، آئین میں واضح ہے اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کیاجائے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ فنڈز کو آبادی کی بنیاد پر تقسیم ہونا چاہیے، کل جماعت اسلامی  بڑی شاہراہوں پر دھرنا دےگی۔

Advertisement

،حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ  کراچی شہر دکانوں،کاروبار کو بند کرانے کا متحمل نہیں ہوسکتا لوگ ازخود کاروبار بند کرتے ہیں تو یہ جمہوری عمل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسائل پر بات چیت کے دوران لسانیت کا فروغ درست نہیں ، جب تک تحریری معاہدہ نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version