Advertisement

سانحہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار عمران خان کی حکومت ہے، وقار مہدی

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن و انکوائری ٹیم اور پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ 22 قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار عمران خان کی حکومت ہے۔

سید وقار مہدی نے سانحہ مری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر آج ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ اور غمگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے، المناک سانحے کی ذمہ دار حکومتِ وقت ہے، اتنا بڑا سانحہ رونما ہوگیا لیکن پی ٹی آئی کے وزراء سیاحوں کو مورود الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مری پر سلیکٹڈ حکمران کی بے حسی عیاں ہوگی ہے، عمران خان نے نااہلی، نالائقی، لاپروائی، خودغرضی اور ہٹ دھرمی کے تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

سید وقار مہدی نے کہا کہ آج ہر محب وطن پاکستانی دعائیں مانگ رہا ہے، یا اللہ پاکستان کو عمران خان کی شر سے محفوظ رکھ ۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن و انکوائری ٹیم اور پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے باوجود حکومت نے احتیاصی اقدامات نہیں کئے، 22 قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمیدار عمران خان کی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔ پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں میں کری روڈ کے رہائشی شہزاد اسماعیل، اہلیہ و چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

Advertisement

جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ 46  سالہ شہزاد اسماعیل ، 35 سالہ صائمہ شہزاد، 10 سالہ سمیع الله شہزاد، 8 سالہ حبیب الله شہزاد، 7 سالہ عائشہ شہزاد اور 5 سالہ  اقرا شہزاد شامل ہیں۔

 نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات، عزیز اقارب و اہلیان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version