چینی کمپنی کا زبردست فون متعارف؛ فون کی قیمت جانیں

چین کی موبائل ساز کمپنی آئی کیو او او نے فاسٹ چارجنگ، ہائی ریزولیوشن ڈسپلے اور تین کیمروں کے ساتھ اپنے دو ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے دو نئے ماڈل آئی کیو او او 9 اور آئی کیو او او 9 پرو کو اسی ہفتے لانچ کیا گیا ہے۔
ان دونوں فلیگ شپ فون میں جدید ترین اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 SoC دیا گیا ہے جو کہ اسنیپ ڈریگن 888 سے 20 گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔
رواں ہفتے ہی ون پلس نے اپنے نئے سا ل کے پہلے فلیگ شپ فونز ون پلس 10 اور ون پلس 10 پرو میں بھی اسی پروسیسر کو استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ون پلس کے دونوں ماڈلز 11 جنوری کو چین میں لانچ کیا جائے گا۔ آئی کیو او او نے دونوں ماڈلز میں 50 میگا پکسلز کا پرائمری کیمرا بھی دیا ہے۔
سب سے پہلے ایک نظر آئی کیو او او 9 پرو کی اسپیسفیکیشن پر؛
ڈسپلے
آئی کیو او او 9 پرو میں 6.78 انچ کی کروڈ Quad ایچ ڈی اسکرین دی گئی ہے ، جو کہ 120 ہرٹز کے ریفریش ریٹ اور 1440×3200 پکسلز کے ساتھ بہترین ڈسپلے فراہم کرتی ہے۔
ہارڈویئر
آئی کیو او او 9 پرو میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 کے اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ تین مختلف اسٹوریج 8 جی بی ریم اور 256 جی بی، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اور 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
یو ایس بی Type-C اور 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4700 ایم اے ایچ کی بیٹری اچھا بیک اپ فراہم کرتی ہے۔
کیمرا
آئی کیو او او کے اس فلیگ شپ فون میں کیمرے کے معیار پر بہت توجہ دی گئی ہے۔ یہ ماڈل تین بیک کمیروں کے ساتھ ہے۔ جس میں 50 میگا پکسلز کے دو اور 1 کیمرا 16 میگا پکسلز کا دیا گیا ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے شوقین افراد کے لیے فرنٹ پر 16 میگا پکسلز کا کیمرا ہے۔
سافٹ ویئر
آئی کیو او او 9 پرو کمپنی کے اوریجن او ایس اوشین پر چلتا ہے، جس کی بیس اینڈروئیڈ کے جدید آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 12 پر ہے۔
کنیکٹویٹی
وائی فائی اور موبائل ڈیٹا پر بہترین کنیکٹویٹی کے لیے یہ 802.11 وائی فائے اور بلیو ٹوتھ کے ورژن 5.20 کو سپورٹ کرتا ہے۔
سینسرز
اس فلیگ شپ فون میں فنگر پرنٹ سینسر کو ڈسپلے کے اندر ہی دیا گیا، جو کہ اس سے قبل بڑی موبائل کمپنیوں کے ماڈلز میں دیکھا جا رہا تھا۔ یہ ماڈل کمپاس، میگنیٹو میٹر، ایکسلیرو میٹر اور جائرو اسکوپ سینسرز سے بھی لیس ہے۔
قیمت
آئی کیو کیو 9 پرو کوابھی تک صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جب کہ اس کی قیمت ریم اور اور اسٹوریج کے مطابق 4999 یوآن سے 5999 یوآن تک رکھی گئی ہے۔
آئی کیو او او 9 کی اسپیسفیکیشن کیا ہیں؟
آئی کیو او او 9 کی قیمت اور کچھ فیچرز 9 پرو کے مقابلے میں تھوڑے کم ہیں۔
ڈسپلے
آئی کیو او او 9 میں 120 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.78 انچ کی ٹچ اسکرین دی گئی ہے، جو 1080×2400 پکسلز کے ساتھ اچھا ڈسپلے فراہم کرتی ہے۔
ہارڈویئر
آئی کیو او او 9 میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 کا اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ تین مختلف اسٹوریج 8 جی بی ریم اور 256 جی بی، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اور 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ یو ایس بی Type-C اور 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4700 ایم اے ایچ کی بیٹری اچھا بیک اپ فراہم کرتی ہے۔
کیمرا
آئی کیو او او 9 میں 50 میگا پکسلز، 13 میگا پکسلز اور 12 میگا پکسلز پر مشتمل تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے شوقین افراد کے لیے فرنٹ پر9 پرو کی طرح 16 میگا پکسلز کا کیمرا دیا گیا ہے۔
سافٹ ویئر
آئی کیو او او 9 پرو کمپنی کے اوریجن او ایس اوشین پر چلتا ہے، جس کی بیس اینڈروئیڈ کے جدید آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 12 پر ہے۔
کنیکٹویٹی
وائی فائی اور موبائل ڈیٹا پر بہترین کنیکٹویٹی کے لیے یہ 802.11 وائی فائے اور بلیو ٹوتھ کے ورژن 5.20 کو سپورٹ کرتا ہے۔
سینسرز
اس فلیگ شپ فون میں فنگر پرنٹ سینسر کو ڈسپلے کے اندر ہی دیا گیا، جو کہ اس سے قبل بڑی موبائل کمپنیوں کے ماڈلز میں دیکھا جا رہا تھا۔ یہ ماڈل کمپاس، میگنیٹو میٹر، ایکسلیرو میٹر اور جائرو اسکوپ سینسرز سے بھی لیس ہے۔
قیمت
آئی کیو کیو کے اس ماڈل کو ابھی تک صرف چین میں 3999 یوآن سے 4799 یوآن کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News