Advertisement

ڈائٹنگ کے لیے اسمارٹ چمچ ایجاد

ڈائٹنگ کے لیے اسمارٹ چمچ ایجاد

موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جسے تمام بیماریوں کی جڑ کہنا کچھ غلط نہیں ہوگا۔ دنیا بھر روزانہ لاکھوں افراد وزن میں کمی کے لیے ڈائٹنگ کی شروعات کرتے ہیں اور ان کا یہ جذبہ محض کچھ دن  قائم رہ پاتا ہے۔

ڈائٹنگ چھوڑنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہماری زبان نت نئے ذائقوں سے روشناس ہوچکی ہے اور ڈائٹ پلان میں شامل کم تیل، کم مصالحوں اور ابلے ہوئے کھانے زیادہ دیر کھائے نہیں جاتے۔

سائنس دانوں نے ذائقے کی وجہ سے ڈائٹنگ چھوڑنے والے افراد کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل پلاسٹک کے بنے چمچ متعارف کرادیے ہیں۔

اسپون ٹیک انہانسر کے نام سے ایجاد کیے گئے یہ چمچ جسامت میں عام ٹیبل اسپون جتنے ہی ہیں، لیکن کھانےکے دوران یہ آپ کی زبان کے ان حواس کو متحرک کردیتے ہیں، جو ذائقے کا احساس دلاتے ہیں۔جس کے مرہون منت آپ کو بے ذائقہ ڈائٹ کھانے بھی ذائقے دار محسوس ہوتے ہیں۔

Advertisement

کھانے کو ذائقہ عطا کرنے کا راز اسپون ٹیک انہانسر کے نچلے حصے اور ہینڈل میں چھپے ننھے الیکٹروڈز میں پوشیدہ ہے۔

کھانے کے دوران یہ الیکٹروڈز زبان پر موجود ذائقے کے ریسیپٹرز(اعصابی نظام میں موجود خلیات/ عضو ماحول سے اثر وصول کرکے عصبی پیغام پیدا کرتے ہیں) کو ہلکا سا برقی جھٹکا دیتے ہیں، جس سے ذائقے کی شناخت کرنے والے سگنلز متحرک ہوکر دماغ کو پیغام بھیجتے ہیں اور کھانے والے کو دہی، آئس کریم اور سوپ کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔

اس اسمارٹ چمچ کی ابتدائی قیمت 29 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version