Advertisement

آسٹریلین اوپن، اپ سیٹ کا سلسلہ جاری، میڈیسن کیز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے ، میڈیسن کیز نے عالمی نمبر 4 کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاْ۔

امریکی خاتون ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے کوارٹر فائنل میں فرنچ اوپن فاتح باربرا کو 3-6 ، 2-6 اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

عالمی نمبر 4 باربرا میچ کے دوران شدید گرمی سے نڈھال نظر آئیں ، انہوں نے پہلے سیٹ کے دوران طبی امداد بھی لی۔

میڈیسن کیز نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور ایک لمحے کے لئے بھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کسی بڑے ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل پہلی مرتبہ کھیل رہی ہیں۔

Advertisement

سابق یو ایس اوپن کی فائنلسٹ اور 27 ٹائٹلز کی فاتح باربرا کریجکیکوا کو میڈیسن کیز نے ایک گھنٹہ اور 27 منٹ میں گھر کی راہ دکھائی۔

میڈیسن کیز نے مسلسل 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہیں جو ایک شاندار ریکارڈ ہے۔

سیمی فائنل میں میڈیسن کا مقابلہ ایشلیگ بارٹی اور جیسیکا پیگولا کے مابین ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح سے ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version