‘ہم نے پنجاب کے عوام کو نئے سال کے آغاز پر صحت کارڈ کا تحفہ دیا’

حسان خاور کا ٹوئٹ
حسان خاور کا کہنا ہےکہ ہم نے پنجاب کے عوام کو نئے سال کے آغاز پر صحت کارڈ کا تحفہ دیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دنیا کی جدید اور امیر ترین ریاستیں جو کام نہیں کرسکیں وہ ہم نے کر دکھایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نئے سال میں وعدہ ہے کہ ہم اور، اور، اور ڈیلیور کریں گے۔
ہم نے پنجاب کے عوام کو نئے سال کے آغاز پر صحت کارڈ کا تحفہ دیا ہے۔ دنیا کی جدید اور امیر ترین ریاستیں جو کام نہیں کرسکیں وہ ہم نے کر دکھایا ہے۔ نئے سال میں وعدہ ہے کہ ہم اور، اور، اور ڈیلیور کریں گے۔ عثمان بزدار حکومت تحریک انصاف کے منشور کے ایک ایک لفظ پر عملدرآمد کروائے گی۔
Advertisement— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 2, 2022
حسان خاور نے مزید کہاکہ عثمان بزدار حکومت تحریک انصاف کے منشور کے ایک ایک لفظ پر عملدرآمد کروائے گی۔
حسان خاور نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں اپوزیشن کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ اللہ اپوزیشن کو ہوش کے ناخن دے اور اپوزیشن کو انتشار کی سیاست سے توبہ تائب ہونے کی توفیق دے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپوزیشن کو مفاد پرستی کی سیاست سے دور کرے اور اپوزیشن کی کرپٹ سیاست کے دل سے پیسے کی حرص کی بجائے ملک کی محبت پیدا کرے۔
Advertisementنئے سال میں اپوزیشن کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ اللہ اپوزیشن کو ہوش کے ناخن دے اور اپوزیشن کو انتشار کی سیاست سے توبہ تائب ہونے کی توفیق دے۔ اللہ تعالی اپوزیشن کو مفاد پرستی کی سیاست سے دور کرے
اور اپوزیشن کی کرپٹ سیاست کے دل سے پیسے کی حرص کی بجائے ملک کی محبت پیدا کرے۔— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 2, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News