Advertisement

نااہل حکومت کھاد بحران کے حل کی بجائے سیاست میں مصروف ہے، نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکومت کھاد بحران کے حل کی بجائے سیاست اور الزام تراشی میں مصروف ہے۔

اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کھاد بحران کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ آٹا چینی، گندم بحران کے بعد اس وقت ملک کو کھاد کے بحران کا سامنا ہے، ملک میں کھاد کا بڑھتا بحران باعث تشویش  اور کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ نااہل وفاقی حکومت بحران کے حل کی بجائے سیاست اور الزام تراشی میں مصروف  ہے، وفاقی وزراء دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ علی زیدی گھوٹکی سے آپ کے وزیر کھاد چرا کر لے گئے ہیں گھوٹکی والے پہلے سے ہی غصے سے بھرے بیٹھے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھاد کا بحران اسی طرح جاری رہا تو گندم کے فصل کو شدید نقصان ہو سکتا ہے، کھاد کے پیدا ہونیوالے بحران کے باعث ملک میں غذائی قلت کا بھی شدید خدشہ ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بحران کو تسلیم کرنے اور حل نکالنے کی بجائے عوام کے جائز خدشات اور تشویش کو جھوٹ قرار دیکر غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت کسان اور عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، کھاد کے حصول کے لئے کھاد لے جانی والی گاڑیوں پر حملے ہو رہے ہیں، کھاد بحران کے حل کے لئے بروقت اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے۔

پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آٹا، چینی اور گندم بحران کی طرح کھاد بحران کے معاملے کو دبنے نہیں دے گی۔ حکومت تحقیقات کرے کہ کھاد بحران کے اصل ذمہ داران کون ہیں؟ اورعوام کو بتایا جائے کہ ملک میں کھاد بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version