Advertisement

’قومی صحت کارڈ کے ذریعے صحت کے شعبے میں شاندار تبدیلی آئی ہے‘

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں شاندار تبدیلی آئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمد جاوید قاضی سمیت محکمہ کے تمام افسران وملازمین کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیئے۔

اس موقع پر محکمہ کے افسران وملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کے تمام 3کروڑ خاندانوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی شکل میں صحت کی شاندارسہولیات فراہم ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کے تمام خاندانوں کو بلا تفریق نیا پاکستان قومی صحت کارڈکاتحفہ دیا ہے، اس کے ذریعے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں شاندار تبدیلی آئی ہے۔

Advertisement

یاسمین راشد نے کہا کہ قومی صحت کارڈ کے حامل خاندان اپنی عزت نفس مجروح ہوئے بغیر کسی بھی منتخب نجی ہسپتالوں میں 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرواسکتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی وجہ سے نجی اسپتالوں نے اپنی ایکپینشن شروع کردی ہے، پنجاب کے نجی اسپتالوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کے علاج کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے پنجاب کی عوام کو آج تک صحت کے شعبہ میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ جیسی سہولت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے خاندان نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے منتخب سرکاری و نجی اسپتالوں سے بہترین علاج کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ خاندان کے سربراہ سے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ حاصل کرنے کیلئے اپنے آپ کو نادرا کے ڈیٹا میں اندراج کروانے کی ہدایت کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی خاندان کا سربراہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ نادرامیں اندراج کروانے کے بعد حاصل کرسکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version