Advertisement

بالی ووڈ اداکار فردین خان جان لیوا بیماری کا شکار

بالی ووڈ کی اداکار فردین خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکار فردین خان نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ علامات نہ ہونے کے باوجود میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز فردین خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ ’اُن میں وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے‘۔

اداکارفردین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر پر مداحوں نے اُن کی جلد از جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحتیابی کے لیے تمام لوگ نیک تمنائیں بھیج رہے ہیں۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا ’میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اپنا خیال رکھنا‘۔

 ایک اور مداح نے لکھا کہ سر آپ جلد ٹھیک ہوجائیں، ہم آپ کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

ایک مداح نے انہیں اپنا خیال رکھنے کی تجویز دی تو دوسرے نے ان کی جلد صحتیابی کی خواہش کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بھی شک ہو تو کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کراتے رہیں کیونکہ حالیہ قسم بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔

فردین خان نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے بچوں تک رسائی اور محدود ادویات سے بہتر ہے کہ قرنطینہ میں خوش رہا جائے۔

واضح رہے کہ فردین خان جو مرحوم اداکار فیروز خان کے بیٹے ہیں نے 1998ء میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اپنی آخری فلم دلہا مل گیا 2010ء میں کی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version