Advertisement

سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کیٹی بندر میں ماہی گیروں کی کشتیاں گم ہونے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد اور فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر اور پولیس مل کر ماہی گیروں کو تلاش کر کے واپس لے آئیں، ٹھٹھہ اور بدین کے سمندری علاقے میں چھوٹے  بڑے جزائر ہیں، 36 لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں نے کہیں پناہ لی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کے لیے اگر پاک نیوی سے مدد درکار ہوتو فوری لی جائے، لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کے خاندان اطمینان رکھیں، سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد سے کہا کہ جب تیز ہوائوں اور بارشوں کی پیشن گوئی تھی تو ماہی گیر سمندر میں کیسے گئے؟ کشتیوں کو سمندر میں جانے کی کس نے اجازت  دی، رپورٹ دی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر حجامرو کریک میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی کشتی میں 16 ماہی گیر سوار تھے، کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹی جس کے نتیجے میں 11 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 5 ماہی گیر اپنی مدد آپ کے تحت تیر کے کنارے پر پہنچ گئے جبکہ 11 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کنارے پر اپنی آپ تیر کر آنے والے ماہی گیروں کی شناخت ظہير محمد پٹاڻ، عثمان ملاح ، ہارون چنه، خميسو ملاح اور صديق ملاح  شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version