شاہ محمود قریشی کا اصل مقابلہ مراد سعید سے ہے، حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا اصل مقابلہ مراد سعید سے ہے۔
پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا اصل مقابلہ مراد سعید سے ہے، قریشی بنی گالہ سے رسوا ہونے کے بعد اب اوٹ پٹانگ باتیں کرنے لگ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملتان میں قریشی دہائی دیتا رہا کہ وہ مراد سعید سے کیونکر کمتر ہے، شاہ محمود وزیراعظم کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ نہ ملنے پر غصے میں ہیں۔
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کا سُن کر شاہ محمود کے دل میں لڈو پھوٹ رہے ہیں، شاہ محمود بلاول کو بیٹا کہہ کر مخاطب کرنے کے بجائے خود کوئی بڑوں والا کام کرکے دکھائیں۔
پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے کہا ہے کہ شاہ محمود خوشی سے لاڑکانہ آئیں لیکن یاد رکھیں کہ جیالے غداروں کا کیا حال کرتے ہیں، سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنے والے پہلے کابینہ میں تو اپنے ذاتی حقوق محفوظ بنا لیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی حکمتِ عملی نے پی ٹی آئی کو ذہنی مفلوج کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

