Advertisement

صحت کارڈ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

لاہور، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی پروگرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد آمد لوگوں میں تقریباً ساڑھے 500 صحت کارڈ تقسیم کیے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا ہیلتھ انشورنس پروگرام اپنی مثال آپ ہے۔ حکومت کے اس انقلابی پروگرام سے غریب گھرانوں کو جدید علاج کی سہولیات مفت مل رہی ہیں۔

صحت کارڈ کے ذریعے عوامی خدمت کو برسوں یاد رکھا جائے گا پی ٹی آئی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کر دی۔

مارچ کے آخر تک صوبے کی 100فی صد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت مفت ملے گی۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اربوں روپے کے فلاحی پروگراموں سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

وسائل کا رخ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جانب موڑ دیا ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کر یں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version