Advertisement

بابر اعظم کا لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر آنجہانی لتا منگیشکر کو ان کے انتقال کے بعد خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ، “ایک سنہری دور کا اختتام، ان کی جادوئی آواز اور میراث دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ ایک بے مثال آئیکن”۔

اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے بھی مشہور گلوکارہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا تھا۔

انہوں نے لکھا، “لتا جی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ ان کے سریلی گانوں نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو چھو لیا۔ تمام موسیقی اور یادوں کے لیے آپ کا شکریہ۔”

https://twitter.com/imVkohli/status/1490184538152050689?s=20&t=6ZhtI84vXaX2PVgbGdyc8g

روہت شرما کی زیرِ قیادت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھی تھیں۔

Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ “ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آج بھارت رتن محترمہ لتا منگیشکر جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں، جو اتوار کی صبح اپنے آخری سفر کے لیے روانہ ہوئیں۔ راگ کی رانی، لتا دیدی نے کرکٹ سے محبت کی، ہمیشہ کھیل اور ٹیم انڈیا کی حمایت کی۔”

لتا منگیشکر کو ہلکی کورونا وائرس کی معمولی علامات کے ساتھ 8 جنوری کو بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU)  میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر پریت صمدانی اور ان کی ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی تھی۔

لتا کے معالج ڈاکٹر پریت صمدانی نے اتوار کی صبح اطلاع دی تھی کہ مشہور گلوکارہ ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں متعدد اعضاء کی ناکامی سے انتقال کر گئیں۔

لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارت میں دو دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

لتا منگیشکر کی اتوار کی شام ممبئی میں سرکاری اعزاز آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔ اس دوران ملکی پرچم بھی سرنگوں رہا۔

ان کی آخری رسومات میں وزیراعظم نریندر مودی، اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت بولی وڈ انڈسٹری کی چھوٹی بڑی تمام ہستیوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version