Advertisement

نوازشریف،جہانگیرترین نااہلی کامعاملہ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

نواز شریف، جہانگیر ترین

سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل میں مؤقف پیش کیا گیا کہ آئینی نکتے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

دائر اپیل میں عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا گیا کہ درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں۔ آرٹیکل 62 ون ایف کے حوالے سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں۔

سپریم کورٹ بار کا اپیل میں مؤقف ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق تاحیات سے نا اہلی ہوجاتی ہے۔ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں۔

اپیل میں یہ بھی مؤقف پیش کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے کورٹ آف لاء کا ڈکلیئریشن ہونا چاہیے۔

Advertisement

سپریم کورٹ بار نے عدالت سے اپیل میں استدعا کی کہ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔

مذید خبر پڑھیں : نوازشریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version