Advertisement

عمرانی دورمیں سندھ کے ساتھ ناانصافیوں کی نئی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے، اسماعیل راہو

اسماعیل راہو

صوبائی وزیر ماحولیات محمد اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ عمرانی دورمیں سندھ کے ساتھ ناانصافیوں کی نئی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر ماحولیات محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی اسکیموں میں سندھ ایک بار پھر نظر اندازکردیا گیا ہے۔

 اسماعیل راھو نے کہا کہ سب سے زیادہ آمدنی دینے والے صوبےکوترقیاتی اسکیموں سے محروم رکھا گیا ہے، عمران حکومت بتائے کہ سندھ کو پنجاب اور کے پی کے سے ترقیاتی اسکیمیں کم کیوں دی گئی ہیں؟

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پنجاب کو 24 ارب 33 کروڑ 80 لاکھ روپے، کے پی کے کو 13 ارب 18 کروڑ جبکہ سندھ کو سب سےکم رقم 5 ارب 70کروڑروپے جاری کیے گئے ہیں۔

  وزیرماحولیات سندھ نے کہا کہ عمران حکومت سندھ کے خلاف سازشیں بند کرے، سلیکٹڈ حکومت نے سندھ کو گیس، پانی، بجلی،   اور ترقیاتی اسکیموں سےبھی محرو م رکھا ہوا ہے۔

Advertisement

 اسماعیل راہو نے کہا کہ نیازی صاحب ریاست مدینہ انصاف سے چلتی ہے انصاف کے قتل سے نہیں، پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم بتادیں کے سندھ کی ترقیاتی اسکیمیں کہاں ہیں۔

  اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران حکومت میں سندھ کو نا ترقیاتی منصوبے ملے ہیں اورناہی کوئی اسکیمیں ملی ہیں، ترقیاتی اسکیموں کی رقم سلیکٹڈ نے سندھ حکومت کو دینے کے بجائے وفاقی اداروں کو دی ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران حکومت بتائے سب سے زیادہ روینیو دینے والے صوبے سندھ کے ساتھ نارواسلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ عمران حکومت ترقیاتی فنڈز کو منصفانہ طریقےسے تقسیم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےسندھ کوکم اور پنجاب، کے پی کو سب سے زیادہ ھائی ویز اور موٹرویز دے ہیں ، دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو بھی اپناحصہ دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version