Advertisement

کھانے کی تصویر دیکھ کر غذائی قلت بتانے والا سافٹ ویئر

کھانے کی پلیٹ کو دیکھ کر اس میں غذائی اجزا کی موجودگی اور عدم موجودگی سے خبردار کرنے والا ایک سافٹ ویئر بنایا گیا ہے جو پوری دنیا میں غذائیت بھری اشیا کی قلت اور متوازن خوراک کے مسئلے کو حل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کہ غذائی قلت کے دو اہم پہلو ہیں اول کم اور ناکافی غذا اور دوم پیٹ بھربھرپور غذا لیکن اس میں ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ بالخصوص بچوں اور بڑوں کو پیٹ بھر خوراک کےباوجود انہیں غذائی اجزا، معدنیات اور وٹامن وغیرہ نہیں مل پاتے اور اسی وجہ سے خود ترقی یافتہ ممالک میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

یہ مسئلہ امریکا اور مغربی ممالک میں عام ہے کہ وہاں یتیم خانوں اور اولڈ ہآؤس کا عملہ عمر کے لحاظ سے متوازن کھانا دینے میں مشکل پیش آتی ہے اور یوں ہسپتالوں، اولڈ ہوم اور دیگر اداروں میں رہنے والے ٖاہم غذائی اجزا سے محروم رہ جاتےہیں۔ اس سے امنیاتی نظام کمزور ہوسکتا ہے اور وہاں رہنے والے افراد طرح طرح کے امراض کے شکار ہوسکتے ہیں۔

کینیڈا کی مشہور واٹرلو یونیورسٹی اور شلیگل یوڈبلیو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایجنگ کےباہمی تعاون سے یہ ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے۔ یہ کھانا دینے سے پہلے بھری ہوئی پلیٹ کی ایک تصویر لیتا ہے اور کھانا کھانے کے بعد بھی ایک فوٹو کھینچتا ہے۔ اس کے ڈیٹا بیس میں وہاں پکنے والے تمام کھانوں کی تفصیلات اور غذائیت کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔ اس طرح سافٹ ویئر نوٹ کرتا رہتا ہے کہ کس شخص کو کونسا کھانا دیا گیاہے، اس نے کھانے کی کتنی مقدار کھائی ہے اور اس میں کیا کچھ وٹامن اور دیگر اجزا موجود تھے۔

ابتدائی آزمائش میں یہ طریقہ بہت مؤثرثابت ہوا ہے اور اس نے خودکار انداز میں غذائی قلت پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version