Advertisement

جب جب اذان ہوگی ہم میوزک بجائیں گے، ہندو انتہاپسندوں کی مسلمانوں کو دھمکی

اذان

اذان

ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ جب جب مسجد سے اذان کی آواز آئے گی وہ اس کے مقابلے میں تیز آواز میں میوزک بجائیں گے۔

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مہم چلانا کوئی انوکھی بات نہیں اور خاص طور پر مختلف ریاستوں میں انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اس قسم کی مہم میں تیزی دکھائی آجاتی ہے ، جیسے کہ کچھ دن پہلے حجاب کے معاملے پر تنازع کھڑا کردیا گیا تھا اور ہندو انتہاپسند اب اذان کے معاملے پر بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر چند دن پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہندو انتہاپسند ایک جتھے کے ہمراہ مسجد کے باہر کھڑا یہ دھمکی دے رہا ہے کہ جب جب اس مسجد سے آزان آئے گی تب تب ہم لاؤڈ اسپکر میں تیز آواز میں میوزک بجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیر اعظم ہوگی، اسد الدین اویسی

ویڈیو میں انتہاپسند تنظیم کا نوجوان کہہ رہا ہے کہ ہم نے راوتی مسجد میں اذان کے حوالے سے پولیس کو درخواست دی تھی لیکن اس کے باوجود یہاں پر لاؤڈ اسپیکر میں اذان دی جارہی ہے لیکن ہم نے بھی اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں کی ہے اور ہندو انتہاپسندوں کا گروپ راوتی مسجد کے باہر کھڑے ہوکر کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اس مسجد کے سامنے والی عمارت میں بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکر دکھ دیے ہیں، اب جیسے ہی اذان کی آواز سنائی دے گی ہم اس طرح کا میوزک بجائیں گے، اس دوران پیچھے سے گانے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کرناٹک کے بعد اتر پردیش میں بھی مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی

ویڈیو کے آخر میں ہندو انتہاپسند دیگر ساتھیوں کو ویڈیو وائرل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ پیغام پورے بھارت میں جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ہندو انتہاپسندوں کی تنظیم ’’ہندو جاگرن منچ‘‘ کی جانب سے ریاست مدھیہ پردیش کے 15 اضلاع کے 310 پولیس اسٹیشن میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے ایک میمورنڈم بھی سائن کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ہندو انتہاپسند کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی وہاں پہنچی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ مسجد کے باہر لگے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹادیں یا پھر اسے خاموش کردیں جب کہ ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے بھی اسپیکر ہٹادیے گئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں اردو لائبریری کا نام مسکان کے نام پر رکھنے کا اعلان

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راوتی پولیس اسیٹشن کے انسپکٹر رام سنگھ نے کہا کہ ہم نے دونوں پارٹیوں سے بات کرکے معاملے کو خوش اسلوبی سے ختم کرادیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version