Advertisement

ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

عمران خان

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں آج کے دن کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات اور سفارت کاری کوکبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے، جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا، جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔

ان کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا ہےکہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک افواج نے 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے ناکام بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آج کے دن کی مناسبت سے شئیر کیے گئے اپنے پیغام میں کہاکہ آج 27 فروری کو ہم آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔

Advertisement

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ وارانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ نے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے۔ پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر زوردار جواب دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جارحیت کے جواب میں صرف ہتھیار اور تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں کامیاب رہتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے اختتام میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version