Advertisement

پنجاب کے محکمہ انہار میں گھوسٹ ملازمین کی بھرتیاں کرنے کا انکشاف

پنجاب کے محکمہ انہار میں گھوسٹ ملازمین کی بھرتیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کے ہیڈ کلرک کو جعلی بھرتیوں پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور اینٹی کرپشن نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

محکمہ انہار فیصل آباد کے ہیڈ کلرک طاہر محمود نے بیلداروں کی جعلی بھرتیاں کیں جس کے باعث ملزم نے قومی خزانہ کو 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

طاہر محمود نے 10 سال قبل شیخوپورہ کو رولز کے خلاف فلڈ زون ظاہر کرکے 15 بیلدار بھرتی کروائے۔

انہوں نے بتایا کہ بیلداروں کو 80دن کیلئے بھرتی کیا گیا لیکن ملزم جعلسازی سے 10سال تک انکی تنخواہ حاصل کرتا رہا، ملزم نے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں وصول کرکے 60 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔

Advertisement

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ملزم طاہر محمود کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ 22/08 درج ہے۔

اینٹی کرپشن نے اپنے محکمہ میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کیا اور پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل غلام عباس اینٹی کرپشن فیصل آباد میں تعینات ہے، ملزم کو مقدمہ نمبر 22/11میں رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version