Advertisement

یوکرین جنگ، پرامن سفارتی حل کے پاکستانی بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جرمنی

جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یوکرین تنازع کا پر امن اور سفارتی حل کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے روس یوکرین جنگ کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہینوں پروپیگنڈا کرنے کے بعد پیوٹن نے یوکرین کےخلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ روس کا یوکرین پرحملہ بنیادی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ہم نے سفارتی ذرائع سے مسئلہ کا پرامن حل نکالنے کی ہرممکن کوشش کی تاہم خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔

جرمن وزیرخارجہ نے بتایا کہ جرمنی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ روس سے آگاہ ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے عمران خان کے دورے پر روسی جارحیت کے بھی سائے پڑے ہیں مگر پاکستان کا معاملے کے پرامن اور سفارتی حل کا مطالبہ لائقِ تحسین ہے۔ پاکستان کے ساتھ جرمنی کے طویل المدتی اور کثیرالجہتی تعلقات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ امید ہے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے خلاف ہوگی۔

خیال رہے، گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے 7 رکنی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کیا اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version