Advertisement

شہید افضل گرو، مقبول بٹ کی برسی کےموقع پر بھارتی سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہید افضل گرو اور شہید مقبول بٹ کی برسی کےموقع پراسلام آباد میں بھارتی سفارتخانہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں حریت رہنماؤں سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کررہا ہے۔ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ حریت قائدین سے خوفزدہ بھارت نے ریاستی جبر کی مثال قائم کرتے ہوئے  قائدین کو جیلوں میں قید یا گھروں میں نظر بند کیا ہوا ہے۔

بھارتی قابض فوج افضل گرو و مقبول بٹ کی طرح دیگر حریت قائدین کو بھی قتل کرنا چاہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام خون کے آخری قطرے تک آزادی کیلئے لڑیں گے۔ کشمیری قوم شہدائے کے خون کو رائیگان جانے نہیں دے گی۔

Advertisement

عالمی برادری کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

یادرہے، کشمیرکی آزادی کی تحریک چلانےپربھارت کی جانب سے مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی اورانہیں جیل کےاحاطےمیں ہی دفن کردیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version