Advertisement

ایس بی سی اے اور پی ای سی ایچ ایس کوغیرقانونی تجاوزات فوری ختم کرانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

عدالت نے ایس بی سی اے اور پی ای سی ایچ ایس کو غیر قانونی تجاوزات فوری ختم کرانے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار صابر نے عدالت کو درخواست میں بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے پلاٹ نمبر 51/V پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کی شکایت بھی کی تھی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔

Advertisement

درخواست گزار صابر نے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ پلاٹ پر عمیر نامی شہری نے گراؤنڈ پلس تھری میں غیر قانونی تعمیرات کر لی ہیں۔ ایس بی سی اے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر قانونی تعمیرات ختم کی جائیں جس پرعدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اور پی ای سی ایچ ایس کو غیر قانونی تجاوزات فوری ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version