Advertisement

اے این پی کا پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف اے این پی ہر قسم کے آئینی اقدامات کی حمایت کرے گی، اے این پی جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاريخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکمرانوں کی طرز حکمرانی کا پردہ چاک کرچکی ہے، کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے کو ایوارڈز سےنوازنا سمجھ بالاتر ہے۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی روزاول سے اس جعلی حکومت کو ماننے کیلئے تیار نہیں، موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے اور ملک میں نئے سرے سے شفاف انتخابات کا انعقاد کروایا جائے، بلوچستان سے لے کر خیبر پختونخوا تک پورے ملک میں دہشتگرد تنظيمیں منظم ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ موجودہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور نااہلی ہے، جب تک نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد نہیں کیا جاتا حالات مزيد خراب ہوں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اختیارات کی نچھلی سطح تک منتقلی اے این پی کے منشور کا حصہ ہے، عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پوری طرح تیار ہے، عوام ان نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق اے این پی کو آگاہ کیا، لانگ مارچ خوشی سے نہیں کررہے ہیں، مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش نصیب ہیں کہ کمزور اپوزیشن ملی ہے، یہ بات کسی حد تک ٹھیک ہے، ریاست کو مضبوط کرنے کیلئے کئی مواقع دئیے، اب تو اس حکومت نے ثابت کیا کہ یہ نالائق ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے خود بھی کہہ دیا کہ کابینہ میں کون لائق اور کون نالائق ہے، حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم سب سے زیادہ خود نالائق ہے، کابینہ کی نااہلی کی وجہ سے جن چیزوں کو کنٹرول کرسکتے تھے وہ بھی نہ ہوسکے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور 10 مارچ تک اسلام آباد پہنچیں گے، ہمارا مطالبہ ہوگا کہ وزیر اعظم استعفی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 32 سال میں کبھی ایسی پارلیمنٹ نہیں دیکھی، اب ہم بتائیں گے کہ اپوزیشن کتنی اہل ہے۔

Advertisement

خورشید شاہ نے مارچ کب اور کیسے ہوگا یہ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ دھرنا دینگے یا نہیں یہ فیصلہ وقت کو دیکھ کر  مشاورت سے کیا جائے گا، لانگ مارچ کیلئے سب پارٹیوں کیساتھ رابطہ میں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے، دوسرے مرحلے میں ہم بھرپور انداز کیساتھ آگئے بڑھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version