Advertisement

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آنے کو تیار

جہانگیر ترین

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی ا کثریت کی رائے ہے کہ کھل کر حکومت مخالف لائحہ عمل اختیارکرنے کا وقت آگیاہے ۔

جہانگیرترین کی زیرصدارت عون چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ترین گروپ نے مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز سامنے آنے کے بعد جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کااختیار دیدیا۔

جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے کا مشورہ دیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اکثر ارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی۔

اس کے ساتھ ساتھ جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقراررکھنے کی تجویز دی ۔

جہانگیرترین گروپ نےعدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیش ہونے پر اپنا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے تک ترین گروپ نے سیاسی کارڈز سینے سے لگائے رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا

ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہےکہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے سکتاہے ، حلقوں میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت کمزور ہے ۔

Advertisement

ترین گروپ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی ٹکٹ لینا پسند نہیں کریں گی۔

ترین گروپ کے ارکان نے موقف اپنایا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ، حلقوں میں سخت عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

ترین گروپ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب ترین گروپ کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا ، اب ترین گروپ کے اجلاس وقفے وقفے سے ہوتے رہیں گے۔

 ترین گروپ نے فیصلہ کیاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
Next Article
Exit mobile version