وزیراعلیٰ بلوچستان کی ٹیم لاہور قلندر کو مبارکباد

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ٹیم لاہور قلندر کو مبارکباد دی ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے ٹیم لاہور قلندر کو پی ایس ایل 7 کے چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین کرکٹ لیگ ہے جس میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے بہترین کھلاڑی حصہ لینے کو اعزاز سمجھتے ہیں، ٹورنامنٹ میں ملکی سطح کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پی ایس ایل کا کامیابی سے انعقاد ایک بڑی کامیابی اور پاکستان کی نیک نامی میں اضافے کا باعث ہے، ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ اور سپورٹس مین سپرٹ دیکھنے کا موقع ملا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لاہور قلندر نے بہترین ٹیم ورک اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں کامیابی حاصل کی، کپتان شاہین شاہ آفریدی دیگر کھلاڑی اور ٹیم مینیجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

