سندھ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ارسلان تاج

رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
این آئی سی وی ڈی میں پیدا ہونے والے مالی بحران پر رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، ہسپتال میں انجیو پلاسٹی اور انجیو گرافی کیوں بند ہیں؟
ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ ترجمان سندھ حکومت اسکا جواب دیں، مرتضیٰ وہاب کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال 9 بلین روپے کے قرضوں تلے دب گیا ہے۔
ارسلان تاج نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے بعد مفت علاج سے بھی محروم کردیا ہے، صحت کارڈ پر تنقید کرنے والے سندھ کے عوام کے دشمن ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ میں صحت کارڈ کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں روڑے اٹکاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد سندھ کے عوام کو صحت کارڈ کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News