’پاکستان میں پہلی بار اداروں کی مضبوطی اور اصلاحات پر کام ہورہا ہے‘

صدر مملکت نے خاموشی توڑ دی؛ سرپرائز اعلان کردیا
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اداروں کی مضبوطی اور اصلاحات پر کام ہورہا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں حکومتی امور سمیت دیگر مختلف ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں گورنر پنجاب نے صدرعارف علوی کو پنجاب آب اتھارٹی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔
چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹیز میں اصلاحات اور جی ایس پلس توسیع کے بارے میں بھی بتایا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کو بھی سراہا۔
گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1200 منصوبے مارچ میں مکمل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہاتی علاقوں میں بلاتفریق صاف پانی کے منصوبے لگا رہے ہیں اور یونیورسٹیز کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
دوسری جانب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی مضبوطی شفافیات اور میرٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، پاکستان میں پہلی بار اداروں کی مضبوطی اور اصلاحات پر کام ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

