Advertisement

نوجوان کو نوڈلز کھانا مہنگا پڑگیا، انگلیاں اور ٹانگیں کٹوانا پڑگئیں

نوڈلز

نوڈلز

انگلینڈ کے نوجوان نے اپنے دوست کی جانب سے چھوڑے ہوئے نوڈلز کھائے جس پر اس کی طبیعت خراب ہونے کے ساتھ ساتھ پورا جسم نیلا ہونا شروع ہوگیا اور ڈاکٹرز نے اس کی انگلیاں اور ٹانگیں کاٹ دیں۔  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک یا دو دن کا پرانا کھانا کھانا کوئی نئی بات نہیں اور اکثر گھروں میں مختلف اقسام کے سالن یا چاول فریز کرنے کے بعد کچھ دن تک مسلسل کھائے جاتے ہیں اور اس انہیں کسی قسم کا نقصان بھی نہیں پہنچا لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان کو باسی نوڈلز کھانا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں برطانیہ کے 19 سالہ طالب علم ’جے سی‘ کو دکھایا گیا ہے جو اپنے دوست کی جانب سے چھوڑے ہوئے نوڈلز کھانے کے بعد اسپتال پہنچ جاتا ہے تاہم یہ واقعہ ایک سال پرانا ہے جس کی ویڈیو اب وائرل ہورہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نوجوان جس کا نام صرف ‘جے سی‘ بتایا گیا ہے اپنے دوست کی جانب سے آرڈر کیا گیا چکن اور نوڈلز لنچ میں کھایا جس کے تقریباً 20 گھنٹوں بعد اس کی طبیعت اچانک خراب ہونا شروع ہوگئی۔

Advertisement

جے سی کے پورے جسم کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہوگیا اور ابتدائی طور پر اسے بخار ہوا جس کے بعد دل خراب ہونا شروع ہوگیا اور بعد ازاں اسے سینے میں درد بھی محسوس ہوا جس کے بعد آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاگیا۔

جے سی کے ساتھ رہائش پذیر دوست نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اسے طبی امداد دی گئی تاہم نوجوان کا بلڈ پریشر مسلسل کم ہورہا تھا اور اس کے پورے جسم پر لال رنگ کے چھوٹے نشانات ابھر رہے تھے جو بہت تیزی سے پھیل رہے تھے اور ساتھ ہی اس کے پیر بھی پھولتے جارہے تھے۔

جس کے بعد ڈاکٹرز نے بڑے پیمانے پر انہیں اینٹی بائیوٹک ڈوز دینا شروع کردیں کیوں کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ نوجوان کے جسم میں کون سا بیکٹریا تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہ کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹرز مسلسل نوجوان کو مختلف اقسام کی ادویات دے رہے تھے تاکہ وہ کسی طرح اس کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرسکیں لیکن ان کی تمام کوششیں رائیگاں ثابت ہورہی تھیں۔

بعد ازاں نوجوان کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے نوٹس کیا کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے پڑ رہے تھے اور اس کا معدہ، گردہ ، دل اور جسم میں خون کی روانی سب بری طرح متاثر ہوچکی تھی۔

Advertisement

آخر میں نوجوان کا جسم خاص طور پر ٹانگیں اور ہاتھوں کی انگلیاں نیلی پڑگئی تھیں اور ڈاکٹرز کے پاس نوجوان کی ٹانگیں کاٹنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا کیوں کہ اگر فوری طور پر اس کی ٹانگیں نہیں کاٹی جاتی تو اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version