Advertisement

یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ ، شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

یوکرائن نے روسی سرحد پر حالات کشیدہ ہونے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

یوکرائن کے اعلیٰ سیکیوریٹی آفیشلز نے ملک بھر میں 30 دن کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ، اور اپنے شہریوں کو روس سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرائن کے تقریباً 3 ملین شہری روس میں مقیم ہیں جبکہ متعدد شہریوں کے خاندان روس اور یوکرائن کے اندر منقسم ہیں۔

یوکرائن نے روس کی جانب سے ممکنہ حملے کے پیش نظر اپنے ریزرو فوجیوں کو بھی باقاعدہ فوج میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکہ نے بھی یوکرائن کو ہر ممکن امداد کا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ یوکرائن کو عظیم فوجی امداد بھی دے گا۔

Advertisement

مغربی ممالک اور ان کے اتحادیوں نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز برطانیہ نے 4 اور امریکہ نے 2 روسی بینکوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے بینکوں پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version