Advertisement

پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا ہے مگر گھبرانہ نہیں ہے، امتیاز شیخ

امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا ہے مگر گھبرانہ نہیں ہے۔

امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چور چور کا شور مچانے والے روزانہ کی بنیاد پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ہے، ترین کی بدترین پالیساں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ میں بلند ترین ہیں۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورد ونوش، بجلی اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

انکا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی نااہلی ناکامیوں اور بدعنوانیوں کا اب مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، 27 فروری مہنگائی مارچ موجودہ حکومت کے ظلم کے خلاف آخری کیل ثابت ہوگا۔

Advertisement

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں عوام کو جو تکالیف تبدیلی سرکار نے پہنچائی ہے آئندہ انتخابات میں عوام اس کا بدلہ سود سمیت وصول کریں گے۔

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق قیتموں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version