Advertisement

نجی ایئرلائن کی پرواز سے مسافر فیملی کا لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری

 

 نجی ایئرلائن کی پرواز سے مسافر فیملی کا لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور کی پرواز میں مسافر فیملی کے سامان سے  19 لاکھ کا سونا چوری ہوگیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شبینہ ناز 12 فروری کو کراچی سے سیال ایئر کی پرواز پی ایف 145 سے لاہور گئیں تھی، تاہم کراچی ائیرپورٹ پر بک کرایا گیا سامان فیملی لاہور ائیرپورٹ پر وصول کرکے ہوٹل پہنچی۔

 ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ فیملی نے ہوٹل میں سامان چیک کیا تو ڈائمنڈ سیٹ اور 19 لاکھ مالیت کے زیور بیگ سے غائب تھے، خاتون نے کراچی پہنچ کر ایئرپورٹ پولیس کو واقعہ کی فوری اطلاع دی۔

Advertisement

  ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسی کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے واردات کرنے والوں کا سراغ لگایا اور رائل ایئرپورٹ سروس کے 3 ملازم آفتاب احمد، وقار حیدر اور سید ساجد حیدر واردات میں ملوث نکلے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ  تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 19 لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کرلیے گئے، گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں ایف آئی آر نمبر 22/22 درج کرلی گئی ہے۔

 ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزمان نے زیورات جہاز میں لوڈ کرنے کے بعد سامان سے چوری کئے تھے۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ واردات کا تعین جہاز میں اس لیے کیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچ سکیں ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version