27 فروری کی ذلت آمیز شکست پر بھارت آج بھی شرمندہ، شاہینوں کو سلام

آج کا دن بھارت کو صدیوں یاد رہے گا کیوں کہ 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کومنہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتادیا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔
27 فروری کو آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بناتے ہوئے بروقت ردعمل دیا۔
اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا 2لڑاکا طیارے مار گرائے اور پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کرلیا۔
ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔
پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جذبہ خیرسگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کو واپس کردیا تھا۔
اس معرکے میں تاریخ رقم کرنے پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کا نام دیا۔
سوشل میڈیا پر بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک ٹریند کرنے لگا، صارفین نے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی بھارت کو ایسا سرپرائز ہمیشہ یاد رکھنے کی تنبیہ کی۔
ذلت آمیز شکست پر بھارت آج بھی شرمندہ ہے، ابھی نندن کو پلائی گئی فینٹاسٹک ٹی بھارتیوں کےلیے چھیڑ بن گئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News