میرا نے مجھ سے انگریزی کی ٹیوشن مانگی تھی، انوشے اشرف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے اہم انکشاف کر دیا۔
اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ میرا نے اُن سے انگریزی کی ٹیوشن کلاسز مانگی تھیں۔
انوشے اشرف نے ایک ویب چینل کے شو میں اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی ساتھ ہی دوارانں گفتگو یہ بھی بتایا کہ اداکارہ میرا نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ مجھے ہفتے میں دو دن انگریزی کی ٹیوشن کلاکسز دوگی؟
انوشے اشرف نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات تھی کہ اُنہوں نے مجھے کلاسز کے لیے کہا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں میرا جی کی بات سُن کر ہنسنے لگ گئی تھی کیونکہ مجھے لگا تھا کہ وہ مذاق کررہی ہیں لیکن مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مذاق نہیں کررہی تھیں۔
واضح رہے کہ میرا مختلف مواقع پر اپنی گلابی انگریزی سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

