دو دہائیوں بعد وزیراعظم پاکستان روس پہنچ گئے، گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا

دورہ روس
وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان جیسے ہی ماسکو ایئرپورٹ پہنچے تو روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولئو نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود ہیں۔
ماسکو ائیرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کو سرخ قالین استقبالیہ دیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI has arrived in Moscow on his two days official visit to Russia.
AdvertisementDeputy Foreign Minister of Russia Mr. Igor Morgulov welcomed the Prime Minister.#PMIKInRussia pic.twitter.com/Zl97HoYX5v
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 23, 2022
وزیراعظم کے وفد کے اراکین کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور کل صبح 11 بجے بعد وزیراعظم کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ 24 فروری کو وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات ہوگی ۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ماسکو کے لیے روانہ ہوئے تو اس موقع پر وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے توئٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورہ روس کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
Advertisementوزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورہء روس کیلئے ماسکو روانہ #PMIKinRussia pic.twitter.com/Dr9j4j2eAO
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 23, 2022
وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر دو دن روس کا دورہ کریں گے اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا۔
وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، وفاقی وزیر مںصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہوں گے
وزیراعظم دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی ہوگی۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی۔
وزیراعظم عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔
وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

