Advertisement

عمران مافیا کی حکومت میں مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی حکومت میں مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران خان کی بے حسی ، عوام دشمنی ، نالائقی اور کرپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران مافیا کی حکومت میں پیٹرول کی قیمت 148 روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، عمران خان کی حکومت میں آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور دوائی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کروڑ پاکستانی بے روزگار ہو گئے ہیں ، عمران خان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی تاریخ کی بلند ترین سطح پو ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ ‎عمران مافیا کی حکومت میں ملکی قرضہ پچاس ہزارارب ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، عمران مافیا کی حکومت میں مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version