نوازشریف کے امریکی ڈاکٹر کی رپورٹ پھر مسترد، بورڈ نے نامکمل قرار دے دیا
نوازشریف کے امریکی ڈاکٹر کی رپورٹ پھر مسترد ہوگئی اور بورڈ نے رپورٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ نامکمل ہے اور اس میں کوئی ٹیسٹ کا ریزلٹ شامل نہیں۔
میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے امریکی ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فقط تحریرہے، تجزیہ ہے، تجویز ہے، اس کی کوئی ٹیکنیکل حیثیت نہیں، لیبارٹری کی ٹیسٹ رپورٹس بھی شامل نہیں۔
بورڈ نے رپورٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فیاض شاول نے رائے دی ہے، صرف تحریر بھیجی ہے جس کی سپورٹ کے لیے نوازشریف کی کوئی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ ساتھ منسلک نہیں کی گئی۔
یاد رہے 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News