بدنامِ زمانہ بُکی مظہر مجید باکسر عامر خان کے مینیجر بن گئے

سال2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا اہم کردار بدنامِ زمانہ بُکی مظہر مجید نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے مینیجر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
خبر منظرِ عام پر آتے ہی عامر خان کے مداحوں نے مایوسی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔
مظہر مجید جو اس وقت برطانوی باکسر عامر خان کے معاملات سنبھال رہے ہیں، اگست 2010 میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے بدنام تھے۔
اسپاٹ فکسنگ میں مجرم پائے جانے کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو جرمانے، جیل اور ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کر دیا گیا تھا۔
شائقین نے مظہر مجید کو عامر خان کے ساتھ ایک اور برطانوی باکسر کیل بروک کے خلاف حالیہ فائٹ کے دوران دیکھا، عامر خان یہ فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔
عامر خان کے ساتھ مظہر مجید کی وابستگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے تنقید کی ہے۔
الیاس نجیب لکھتے ہیں کہ سزا یافتہ میچ فکسر مظہر مجید کو عامر خان کے ساتھ دیکھ کر واقعی مایوسی ہوئی۔
مظہر نے اکیلے ہی پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو تباہ اور کرکٹرز کے کیریئر کو تباہ کیا۔
کیل کے ساتھ فائٹ میں عامر کے ساتھ اس کے انتظامات دیکھنا ہر پاکستانی کے منہ پر طمانچہ ہے۔
Really disappointed to see convicted match fixer Mazhar Majeed with Amir Khan.
Mazhar single handily destroyed Pakistan crickets reputation and ruined careers.
For him to manage and walk out with AK in his fight with Kell is a slap in the face to every Pakistani.#KhanBrook
— ILYAS NAJIB (@theilyasnajib) February 19, 2022
امر ملک نامی ٹوئٹر ہینڈل نے خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ ضرور عامر کو ان کی سی وی پسند آئی ہوگی۔
Mazhar Majeed managing Amir Khan ..WTF!!!…Amir must have obviously loved his CV!!
— AmerCric (@Amermalik12) February 19, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ معذرت، لیکن عامر اگر آپ شیطان کے ساتھ کام کریں گے تو آپ کسی پاکستانی کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ آپ کے لیے ایک ایسے بندے کا ساتھ دینا جس نے تقریباً اکیلے ہی پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ساتھ ہی ساتھ کرکٹ کی دنیا کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بہت بڑی بات ہے۔
Sorry but if you’re dancing with the devil Amir – then you have no sympathy from any Pakistani. For you to side with a bloke who almost single handedly took Pakistan cricket to the brink of destruction, as well as hurting sentiments across the cricket world is a step too far.
— AmerCric (@Amermalik12) February 19, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News