آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھے؟

مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے پاکستان کے دورے پر آئے بِل گیٹس کے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھک پر تنقید کی جس پر شہباز گِل نے طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔
مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کی تنقیدی ٹوئٹ کے جواب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ ’آپ کہیں پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھے‘؟
Advertisementآپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں کہیں ؟ https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/02/234494/amp/
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 18, 2022
واضح رہےکہ احسن اقبال نے گزشتہ روز مائیکرو سافٹ کے بانی کی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھک پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کوئی ماتحت اہلکار یا سیکرٹری نہیں تھے، عمران خان کو بِل گیٹس جیسے مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ کی مالیت ، سالانہ آمدنی اور پاکستان جی ڈی پی و سالانہ برآمدات کا بھی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی اطہر متین جاں بحق، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا
یہ بھی پڑھیں: ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، مریم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

