واٹس ایپ کا اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ایک اور منفرد فیچر

میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے تحت اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔
واٹس ایپ کے حوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس نئی اپ ڈیٹ میں ’ اولڈ کانٹیکسٹ لسٹ‘ کے نام سے اس فیچر پر کام کر رہا ہے۔
اینڈروئیڈ واٹس ایپ بی ٹا سے مطابقت کے لیے ورژن 2.22.5.9 جاری کردیا گیا ہے، تاہم دیگر صارفین فی الحال اس فیچر کو آئندہ جاری ہونے والی اپ ڈیٹ تک استعمال نہیں کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے چند روز قبل فون بک کے لیے نیا انٹر فیس متعارف کرایا تھا جسے صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا۔
وے بی ٹا کی جانب سے جاری کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق کانٹیکٹ لسٹ کے اس نئے انٹر فیس میں انفرادی، گروپس کے ایسے افراد اور ان کی حالیہ چیٹس شامل ہیں جن سے آپ تواتر کے ساتھ رابطے میں رہتےہیں۔
بی ٹا ٹیسٹرز کی جانب سے واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے بارے میں عوامی رائے جاننے کےلیے ٹوئٹ کی گئی تھی۔
ٹوئٹ کے ردعمل میں لوگوں کی اکثریت نے اس فیچر کے بارے میں ناپسندیدگی کا مظاہرہ کیا۔
کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اپنی کانٹیک لسٹ میں الفا بیٹیکل آرڈرمیں تمام کانٹیکس کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
صارفین کی جانب سے ملنے والے برے فیڈ بیک کے بعد واٹس ایپ پرانے انٹرفیس کی بحالی اور ازسر نو ڈیزائننگ پر کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

