Advertisement

کامیاب جوان پروگرام کے تحت چالیس ارب روپے قرضہ فراہم کیا، عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام کی تقریب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت چالیس ارب روپے قرضہ فراہم کر کے 26 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں صحت انصاف پروگرام سے غریب عوام کو سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمزورطبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کیاگیا ہے۔ اس ماہ سے کامیاب پاکستان پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے،کامیاب پاکستان سے بھی نوجوان قرضہ لےسکیں گے۔ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ چین نے بھی انسانی وسائل کی وجہ سے آگے جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو مختلف سِکلز سیکٹرز میں سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں۔نوازشریف نے دس لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے تھے یہ لیپ ٹاپ انہوں نے صرف اپنی تصاویر لگانے کیلئے تقسیم کئے تھے ،لیپ ٹاپ سکیم سے کسی نوجوان کو روزگار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم عمران خان کے ان اقدامات کو بزنس کمیونٹی کی طرف سے سراہا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version