Advertisement

حجاب پرمسلم طالبات کے احتجاج پر بھارتی فورس کا تین شہروں کا محاصرہ

بھارت کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات پر حجاب نہ پہننے کی پابندی کے خلاف سخت احتجاج کے بعد بھارتی پولیس نے تین شہروں کا محاصرہ کر لیا۔

ہائی کورٹ نے حجاب تنازع پر زیر التواء درخواست پر ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے مذہبی پہناوے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عبوری حکم  کے مطابق مدھیہ پردیش کے تمام تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب، زعفرانی شال ، گلے کا رومال یا کسی بھی قسم کا حجاب پہننے سے روک دیا ہے۔

کالج کے احاطے اور کلاس رومز میں مسلم طلباء کے حجاب پہننے کے مطالبے پر تنازع کے درمیان جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے کرناٹک کے تین شہروں کا محاصرہ کیا ہے۔

 اس دوران پولیس نے اُوڈپی، چتردرگا اور ڈوڈابلا پورہ میں فلیگ مارچ کیا۔ متاثرہ شہروں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب یہ معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت نے کہا ہے کہ وہ پیر کو حجاب کی پابندیوں کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر دوبارہ غور کرے گی۔

Advertisement

اس درمیان، ہائی کورٹ نے حجاب تنازعہ سے متعلق زیر التواء درخواستوں پر ایک عبوری حکم جاری کیا ہے، جس میں ریاستی حکومت سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ طالبات کو کلاس روم کے اندر زعفرانی شال، گلے کا رومال، حجاب یا کسی بھی قسم کا حجاب پہننے سے روک دیا ہے۔

 مذہبی پرچم وغیرہ لے جانے کی بھی ممانعت کردی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ حکم صرف ان اداروں پر لاگو ہوگا جہاں کالج ڈویلپمنٹ کمیٹی نے طلباء کے لیے ڈریس کوڈ یا یونیفارم نافذ کیا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
امریکا کی کارروائیاں کھلی جارحیت ہیں، وینزویلا کا دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
امریکا کا وینزویلا پر فضائی حملہ، تین مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
قطر امریکا کا اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ٹرمپ
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version