Advertisement

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو رولز فراہم کرنے کا حکم

بلدیاتی انتخابات

چیف الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ پندرہ روز میں رولز نہ بنے تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔  

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

وزارت داخلہ کے حکام اور ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت میں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے تاحال بلدیاتی قانون کےرولز فراہم نہیں کیے۔ مارچ 2022 میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس غیر مؤثر ہوجائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے رولز کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی الیکشن بروقت ہوں گے۔ ایک دن کی تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ دانستہ یا نادانستہ طور پرالیکشن میں تاخیر کی کوشش ہو رہی ہے۔

Advertisement

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ رولز بنانے کےلئے مکمل تعاون کررہے ہیں۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو رولز دیے گئے وہ 2015 کے تھے جو قانون کے مطابق نہیں۔

وزارتِ داخلہ کے حکام نے استدعا کی کہ رولز بنانے کے لیے وقت دیں جس پرالیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو 24 فروری تک رولز فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کابینہ سے کوئی لینا دینا نہیں وزارت داخلہ حکم کی تعمیل کرے۔ پندرہ روز میں رولز نہ بنے تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version