Advertisement

رحمان ملک کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا

کورونا میں مبتلا پی پی رہنما رحمان ملک کی حالت بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ اورسینیٹر رحمان ملک کومصنوعی تنفس سے سانس دی جارہی ہے ، ان کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں۔

رحمان ملک کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی اپیل کی ہے۔

سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ  اللہ تعالیٰ سینیٹر رحمان ملک کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

Advertisement

پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہاکہ رحمان ملک کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی خبروں پر انتہائی تشویش ہے،پیپلز پارٹی کے تمام کارکن ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز کورونا میں مبتلا رحمان ملک کی طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کے کچھ ٹیسٹ کیے اور میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد مشاورت سے انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version