Advertisement

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ، پینشن دینے کا حکم

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

 حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بی ایس 1 سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 15 فیصد سپیرٹی الاؤنس میں اضافے کی سفارش کردی گئی ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی ملازمین کو اپنے فنڈز سے الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

Advertisement

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا، ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کے اعلان پر جشن

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین اس اعلان کے بعد جشن منانے کےلئے ڈی چوک میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔

سی ڈی اے، پوسٹل سروسز، ٹیچرز یونینز کے ملازمین ڈی چوک میں جمع ہوکر خوشی سے  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔

سیکرٹریٹ ملازمین نے وزارت خزانہ میں بھی جمع ہوکر اظہار تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس وقت ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، فواد چوہدری

Advertisement

اس اعلان سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ ہوا،اس وقت ملک میں معیشت اپنے پاؤں پرکھڑی ہو رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہاکہ انشااللہ ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہو گا عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں آنے کامقصد ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے، وزیراعظم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version