Advertisement

صوبہ پنجاب میں سائیکل ریلی کا انعقاد

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی کی جانب سے آج خصوصی سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق مذہبی ہم آہنگی کے لیے ایونٹس کروائے جا رہے ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ سائیکل ریلی کا مقصد پنجاب میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے، تقریب کا آغاز سیکرٹری ٹوارزم اسداللہ فیض صبح ساڑھے 10 بجے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ   سائیکل ریلی آشیانہ سائیکلنگ کلب کے اشراک سے کروائی جا رہی ہے، تقریبا 150 سائیکلسٹ اس ریلی کا حصہ بن رہے ہیں۔

Advertisement

 حسان خاور نے کہا کہ ریلی کے شرکا میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ ریلی ضلع ناروال سے شروع ہو کر تقریبا اٹھارہ کلو میٹر کا ٹریک مکمل کرے گی۔

  معاون خصوصی نے کہا کہ اس طرح کے فیملی ایونٹس سے سیر و تفریح کے مواقع بھی بڑھتے ہیں، کہ اس ریلی کے لیے ٹی ڈی سی پی پاکستان رینجرز اور نارووال کی ضلعی انتظامیہ کی شکرگزار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سیاحت وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سیاحت کی ترقی کے کیے کوشاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version