Advertisement

روس کا قومی دفاع کے لیے یوکرائن پر حملہ ناگزیر قرار

روسی صدر پوتن کا کہنا ہے کہ روس کے دفاع کے لیے یوکرائن پر حملہ کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کاروباری نمائندوں کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ملاقات کے دوران روسی صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس حملہ کرنے  کا علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو کے پاس روس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یوکرائن پر حملہ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بچا نہیں تھا جو کچھ ہو رہا تھا اس نے ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ روس عالمی معیشت کا حصہ رہنا چاہتا ہے اور اسے نقصان پہنچانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انھوں نے روس کے عالمی معیشت کا حصہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی اقتصادی نظام کو نقصان نہیں پہنچانے والے ہیں جس کا ہم حصہ ہیں۔ ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ روس کو بین الاقوامی اقتصادی برادری سے خارج کیا جائے۔

اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے شراکت داروں کو یہ سمجھنا چاہیے اور خود کو اس نظام سے باہر نکالنے کا کام نہیں کرنا چاہییے۔

Advertisement

واضح رہے، روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد بعد اسے عالمی برادری بشمول مغربی ممالک کے جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس جنگ کے سبب پوتن کو ہٹلر سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version