Advertisement

عدالت کا میڈیکل داخلوں سے محروم طلبا کا میرٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

عدالت نے یو ایچ ایس کو نمبر بہتر بنانیوالے طلبا کو میرٹ لسٹ میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس شاہد جمیل خان لاہور ہائیکورٹ نے فاطمہ ندیم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے جج کی ذمہ داری ہے وہ ہر اس شہری کے بنیادی حقوق کا بھی تحفظ کرے جس نے عدالت سے رجوع بھی نہ کیا ہو۔

عدالتی فیصلےمیں کہا گیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تکنیکی بنیادوں پر درخواست گزارسمیت27 طلبا کو داخلوں سے محروم کررہی ہے۔ میڈیکل داخلہ پالیسی میں شامل تکنیکات آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ 27 طلبا کی امپرووڈ نمبروں کے ساتھ میرٹ لسٹ میں شامل کرنے درخواستیں بلاجواز خارج کی گئیں۔ انٹرمیڈیٹ اوراے لیول کے حتمی نتائج آنے کے بعد اس رزلٹ کو مزید بہتر بنانا ہر طالب علم کا حق ہے۔

Advertisement

عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار اور دیگر میڈیکل داخلوں کے امیدوار طلبا کے درمیان تکنیکی بنیاد پر ایک درجہ بندی بنا دی گئی۔ یو ایچ ایس نے طلبا کو میرٹ لسٹ کارروائی میں شامل نہ کرکے بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ورزی کی۔ یو ایچ ایس 27 طلبا کے امپرووڈ نمبروں کیساتھ ان کے میڈیکل داخلوں کا میرٹ تشکیل دے۔

درخواست گزارطلبا کا مؤقف تھا کہ انٹرمیڈیٹ اور اے لیول میں نمبر بہتر بنانے کیلئے خصوصی امتحان کے نتائج کے منتظر تھے۔ طلبا نے رزلٹ مزید بہتر کرنے سے متعلق یو ایچ ایس کے وضاحتی نوٹس سے قبل آن لائن اپلائی کیا۔ میڈیکل داخلوں کیلئے آن لائن اپلائی کرتے وقت تاخیری نتائج کی آپشن موجود نہیں تھی۔

طلبا کے مؤقف کے مطابق تاخیری نتائج کی آپشن منتخب نہ کرنے پر یو ایس ایچ نے درخواست گزاروں کو میرٹ لسٹ سے باہرکردیا۔

وکیل یو ایچ ایس نے اپنے مؤقف میں کہا کہ تاخیری نتائج کی آپشن منتخب نہ کرنیوالے طلبا میرٹ فہرست میں شامل نہ ہونے کے خود ذمہ دار ہیں۔ درخواست گزاروں نے آن لائن اپلائی کرتے وقت خود ہی کوئی آپشن منتخب نہیں کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version